شجر کاری مہم



ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر چترال جناب ڈاکٹر فرمان ولی کے زیر نگرانی صوبائی حکومت کے "گڈ گورننس عوامی ایجنڈا پروگرام "کے تحت ڈی ایچ او آفس بونی اپر چترال میں شجر کاری مہم عمل میں لائی گئی 

شجر کاری مہم میں ای پی آئی کوآرڈینیٹر اپر چترال ڈاکٹر ولی خان ڈپٹی ایم ایس ہیڈکواٹر ہسپتال بونی جناب ڈاکٹر احسان الحق

ریجنل آفیسر محکمہ جنگلات اپر چترال جناب بشیر احمد محکمہ جنگلات کے فاروق احمد سپریڈنٹ وانچارچ ڈی ایچ او آفس جناب بدرالاسلام  سپریڈنٹ جناب منور حسین سپریڈنٹ جناب محبت خان جناب یاسراللہ جناب نویدمصطفی جناب اسامہ ریحان سمیت ڈی ایچ او آفس کے جملہ عاملہ شریک ہوئے

شجرکاری کے بے شمار فوائد ہیں 

دین اسلام بھی ہمیں شجرکاری کرنے کا حکم دیتا ہے 

شجر کاری نہ صرف سنت رسول ﷺہے، بلکہ درختوں کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ جنت کی نعمتوں میں سے ایک نعمت طویل، گھنے اور سایہ دار درخت بھی ہیں ۔ جن کا ذکر ہمیں قرآن و حدیث میں ’’ لمبا سایہ اور بہتا ہوا پانی کے الفاظ میں ملتا ہے ۔‘‘ حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ ’’ جنت میں ایک درخت ہے جس کے سایے میں کوئی سوار سو برس تک رہے، تب بھی اس کا سایہ ختم نہ ہوگا۔ اگر چاہو تو قرآن کا یہ ارشاد پڑھ لو اور لمبا سایہ ہوگا‘‘۔ (بخاری و مسلم، ترمذی و نسانی) 

ہمارے پیارے نبی حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ ” جو مسلمان درخت لگائے یا فصل بوئے ‘ پھر اس میں سے جو پرندہ یا انسان یا چوپایا کھائے تو وہ اس کی طرف سے صدقہ شمار ہو گا ـ (صحیح بخاری)

شجرکاری انسانی ذہنی صحت کے لئے انتہائی مفید ہے

درختوں سے گھرا ہوا فطرت میں وقت گزارنا تناؤ کو کم کرسکتا ہے اور ذہنی تندرستی کو بہتر بنا سکتا ہے۔ 

موسمی تبدیلیوں اور دن رات بڑھتی ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے ہم سب کو اپنا کلیدی کردار ادا کرتےہوئے شجرکاری کی طرف خصوصی توجہ دینی چاہئیے تاکہ ہم صاف ستھری ہوا میں سانس لے سکیں ـ

فقط احسان الحق وفا 

میڈیا کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر چترال